خلیجی ملک کی نجی ائیر لائن کی پہلی شرط پر عمل درآمد شروع، پی اے سی نے پی آئی اے کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے4 ارب40 کروڑ نقد امداد کی منظوری دیدی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) حکومت نے خلیجی ملک کی نجی ائیر لائن کی پہلی شرط پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس کے تحت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے نجکاری سے قبل پی آئی اے کی حالت بہتر بنانے کیلئے ادارے کو چار ارب چالیس کروڑ نقد امداد کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے منافع کے دعویٰ کرنے والی حکومت اپنے ہی دعوؤں کے متصادم اقدامات کررہی ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی شجاع عظیم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا منافع دو ارب 83 کروڑ روپے ہے اس کے باوجود اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے چار ارب چالیس کروڑ روپے نقدسپورٹ کی منظوری دی ہے جو حکومتی دعوؤں کا متصادم فیصلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت 2016جون ء تک پی آئی اے کی نجکاری کر نا ہے پی آئی اے کی نجکاری میں خلیجی ملک کی ائیر لائن نے 26 فیصد حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم ساتھ ہی کڑی شرائط عائد کی ہیں جس میں سے ایک شرط یہ ہے کہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کے طیاروں کی حالت بہتر بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :