امریکا پر حملے کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات نہیں، با راک اوباما ،حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں،پیرس اور کیلیفورنیا فائرنگ واقعے کے بعد امریکیوں کا فکرمند ہونا فطری ہے،خطا ب

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:37

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء )امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا پر حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں کے پاس مصدقہ اطلاعات نہیں لیکن ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔واشنگٹن میں خطا ب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں کے بعد امریکی شہری پریشان تھے تاہم حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں بیرون ممالک امریکی شہریوں اور اڈوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیرس اور کیلیفورنیا فائرنگ واقعے کے بعد امریکیوں کا فکرمند ہونا فطری ہے جب کہ کیلیفورنیا واقعے کی تفتیش کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز نے ملک میں متعدد حملے ناکام بھی بنائے اور ملک میں دہشت گردوں کا داخلہ روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کے پاس مصدقہ اطلاعات نہیں تاہم دہشت گرد حملوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے جس کے لیے ایئرپورٹس اوردیگرحساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :