کراچی ، سیکیورٹی فورسز، سیاسی رہنماوٴں کے بعد وزیر اعلیٰ ہاوٴس کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ، حساس اداروں نے حکومت سندھ کو دہشتگردوں کے حملوں کے خطرے بارے انتباہ جاری کردیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء)کراچی میں سیکیورٹی فورسز، سیاسی رہنماوٴں اور رینجرزوآرمی پر دہشتگردوں کے حملوں کے بعد وزیر اعلیٰ ہاوٴس کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے حساس اداروں نے حکومت سندھ کو دہشتگردوں کے حملوں کے خطرے کے بارے میں الرٹ بھیجا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی فورسز ، سیاسی رہنماوٴں اور رینجرز وآرمی کے بعد وزیر اعلیٰ ہاوٴس کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد وزیر اعلیٰ ہاوٴس کی ناقص سیکیورٹی خامیوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں مراسلے میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس کی سیکیورٹی بہتربنانے کے اطراف میں کیمرے کا جدید سسٹم قائم کرنے اور آس پاس کی بلند وبالا عمارتوں پر پولیس گارڈز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :