دنیا بھر میں رواں سال پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 60 ملین سے تجاوز گئی

اتوار 20 دسمبر 2015 10:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں رواں سال پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 60 ملین سے تجاوز کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1992 سے لے کر اب تک جنگوں اور کشیدگی کے باعث اندازاً 20.2 ملین پناہ گزین نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی ، روس اور امریکہ پناہ گزینوں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہونے والے ممالک ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پہلی بار پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 60 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک سوبائیس میں سے ایک شخص اپنے ملک میں جنگ یا کشیدگی کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد یمنی شہریوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :