شام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ، ایران کا اعلان

اتوار 20 دسمبر 2015 10:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء) ایران نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا، غیر ملکی خبررساں ادارے عرب اور افریقی امور کے لئے ایرانی وزارت خارجہ کے نائب وزیر حسین امیر عبدالحیان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کی شام کے قومی مذاکرات میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار شامی عوام پر ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ ایران شام کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :