ترکی‘ سکیورٹی فورسز عراق سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں تین روزہ آپریشن‘ 62 کرد باغی ہلاک

اتوار 20 دسمبر 2015 10:40

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)ترکی کی سکیورٹی فورسز نے عراق سے ملحقہ سرحدی علاقے میں تین روزہ آپریشن کے دوران 62 کرد باغیوں کو ہلاک کیا ہے۔ یہ بات فوج نے بتائی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے گزشتہ تین روز کے دوران عراقی سرحد سے ملحقہ علاقوں سائزری اور سیلوپی میں کرد باغیوں کے خلاف بڑے آپریسن کئے۔ جس میں 62 ترک باغی ہلاک جبکہ ان کی مسلح گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان علاقون میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے ان علاقوں میں کرد باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جولائی سے جھرپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :