جماعت اسلامی کا لودھران کے ضمنی انتخابات میں جہا نگیر تر ین کی مکمل حمایت کا اعلان ،چوہدری سرور کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات ، دونوں جماعتو ں کا انتخابی اصلاحات ُکر پشن کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل بھی اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے ساتھ ملکر مشتر کہ جد وجہد کافیصلہ

اتوار 20 دسمبر 2015 10:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)پاکستان تحر یک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں وفد کی جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنر ل لیاقت بلوچ اور پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد سے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی نے لودھران کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدوار جہا نگیر خان تر ین کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ دونوں جماعتوں نے انتخابی اصلاحات ُکر پشن کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل بھی اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے ساتھ ملکر مشتر کہ جد وجہد کافیصلہ کر لیا ہے ۔

ہفتے کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشیدکے ہمراہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے مر کز ی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور پنجاب کے امیر میاں مقصوداحمد سے ملاقا ت کی جبکہ وزیر اعلی پر ویز خٹک اور جہا نگیر خان ترین نے بھی جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا ہے جسکے بعد جماعت اسلامی نے لودھران کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدوار جہا نگیر خان تر ین کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس میں تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کو سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک سے کر پشن کے خاتمے اور انتخابی اصلاحات کیلئے بھی ملکر جد وجد کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کر پشن ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے اور جب تک ملک سے کر پشن کا خاتمہ اور اداروں کو غیر سیاسی نہیں کیا جاتا اسکے وقت تک ترقی اور خوشخالی ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحر یک انصاف نے تمام اداروں کو غیر سیاسی کر دیا ہے اور وہاں پر وزیر اعلی یا ہمارا کوئی وزیر بھی کسی پو لیس اہلکاریا کسی اوراہلکار کا تبادلہ نہیں کرسکتے جسکی وجہ سے وہاں پر واضح تبدیلی آئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں ہی ایسی تبدیلی آئے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی کیلئے انتخابی اصلاحات کی ملک کو اشد ضرورت ہے اور پاکستان میں جو انتخابی قواعد وضوبط ہیں ان پر بد قسمتی سے کبھی عمل نہیں ہو تا ملک میں ہر صورت سزا جزا کا نظام لانا ہو گا اور پاکستان میں الیکشن کمیشن کو آزادا ور خود مختار بھی بنانا ہو گا تاکہ کسی بھی صورت انتخابات میں فراڈ یا دھاندلی نہ ہوسکے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں نے جس طر ح قومی وسائل کا استعمال کیا ہے وہ بھی پوری قوم کے سامنے ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ جب ادارے غیر سیاسی ہوں گے تو پو لیس چوروں اور ڈاکوں کی سر پرستی کر نے کی بجائے انکو گر فتار کر یگی جماعت اسلامی کے مر کز ی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم نے تحر یک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھر پور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہم ملک سے کر پشن کے خاتمے اور انتخابی اصلاحات کیلئے بھی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر جد وجہد کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کیلئے ایک کینسر بن چکی ہے اور ملک کو دیمک کی طر ح چاٹ رہی ہے مگر کر پشن کر نیوالے ملک میں دہشت گردی اور کر پشن دونوں کے قائم رکھنا ہے اس لیے نیشن ایکشن پلان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کر اچی میں امن کیلئے رینجرز کو مکمل اختیار ات ملنے چاہیے اور ہم ملک میں کر پشن اور دہشت گردی کو کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن مکمل بے اختیار ہے اور وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے رحم وکرم پر ہے جسکی وجہ سے شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے اور اگر ایسے حالات رہے تو عوام کا جمہو ریت اور انتخابی عمل سے اعتماد ختم ہو جا ئیگا ۔