بھارت، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی بدعنوانی مقدمے میں غیر مشروط ضمانت منظور ،مرکزی حکومت مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، ہم ڈرنے والے نہیں ، ہماری جنگ جاری رہے گی، سونیا گاندھی، مودی جی جھوٹے الزام لگواتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اپوزیشن جھک جائے گی ، ہم ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، راہل گاندھی

اتوار 20 دسمبر 2015 10:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء )بھارت میں حزب اختلاف کی سرکردہ رہنما سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہل گاندھی بدعنوانی کے ایک مقدمے کے تحت عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی غیر مشروط ضمانت منظور کر لی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدعی اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ضمانت کی مخالفت کی اور عدالت میں تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کی بات کہی۔

انڈیا گیٹ کے سامنے دہلی کی ضلعی عدالت پٹیالہ ہاوٴس کی مجسٹریٹ کی جانب سے نہ صرف راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کو ضمانت دی گئی بلکہ اس مقدمے میں شامل تمام چھ افراد کو ضمانت دے دی گئی ہے۔ کانگریس کے رہنماوٴں پر ایک اخبار نیشنل ہیرلڈ کی املاک کو غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ انھوں نے کسی قسم کے غیر قانونی عمل سے انکار کیا ہے۔

کانگریس کے رہنماوٴں کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس رہنما اور وکیل کپل سبل نے بتایا: ’جج نے تمام افراد کو غیر مشروط ضمانت دے دی ہے اور 20 فروری کو دوپہر دو بجے اگلی سماعت ہوگی۔‘ مودی جی جھوٹے الزام لگواتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اپوزیشن جھک جائے گی۔ میں اور کانگریس پارٹی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ کانگریس رہنماوٴں نے عدالت سے آئندہ سماعت میں نہ حاضر ہونے کوئی اپیل نہیں کی ہے۔

کانگریس رہنما اور وکیل ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ ’سبرامنیم سوامی نے ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا جسے جج نے مسترد کر دیا۔‘تمام افراد کو 50-50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی دی گئی ہے۔ضمانت کے بعد کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچ کر سونیا گاندھی نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، ’مرکزی حکومت اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور ہماری جنگ جاری رہے گی۔

‘وہیں راہل گاندھی نے کہا، ’مودی جی جھوٹے الزام لگواتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اپوزیشن جھک جائے گی۔ میں اور کانگریس پارٹی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘ادھر Image caption عدالت کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکنوں کے جمع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہیحکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی اس معاملے میں مدعی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے اخبار نیشنل ہیرلڈ کی املاک کو ذاتی املاک بنالیا۔

نیشنل ہیرلڈ کی اشاعت سنہ 2008 میں بند کر دی گئی تھی اور کانگریس نے سنہ 2010 میں اسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔اس اخبار کی اشاعت بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے سنہ 1938 میں کی تھی جبکہ کانگریس پارٹی نے اس اخبار کو پھر سے جاری کرنے کی بات کہی تھی۔لیکن مسٹر سوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان رہنماوٴں نے اخبار کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے پارٹی فنڈ کا بے جا استعمال کیا ہے۔اس مقدمے کی وجہ سے پارلیمان کا حالیہ سیشن بدنظمی کا شکار رہا اور کانگریس کے اراکین پارلیمان نے حمکراں جماعت بی جے پی پر ’سیاسی انتقام‘ کا الزام لگایا ہے۔