فرنٹیئرکور بلوچستان کاعملہ سرحدوں کی نگرانی ،دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، میجرجنرل شیرافگن ، صوبے میں قیام امن اورترقی وخوشحالی کیلئے عوام فرنٹیئرکورکے ساتھ اپنے تعاون کوجاری رکھے تاکہ بیرونی ایجنڈے پرعمل پیراشدت پسندوں اوردہشت گردوں کی موثرسرکوبی ہوسکے ،فرنٹیئرکو رعملہ صوبے کے دیگرعلاقوں کی طرح مکران ڈویژن میں بھی امن قائم کرے گااورعوام کومفت طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیگا،آئی جی فرنٹیئرکوربلوچستان

اتوار 20 دسمبر 2015 10:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکوربلوچستان میجرجنرل شیرافگن نے کہاہے کہ فرنٹیئرکور بلوچستان کاعملہ سرحدوں کی نگرانی ،دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے صوبے میں قیام امن اورترقی وخوشحالی کیلئے عوام فرنٹیئرکورکے ساتھ اپنے تعاون کوجاری رکھے تاکہ بیرونی ایجنڈے پرعمل پیراشدت پسندوں اوردہشت گردوں کی موثرسرکوبی ہوسکے فرنٹیئرکورکاعملہ صوبے کے دیگرعلاقوں کی طرح مکران ڈویژن میں بھی امن قائم کرے گااورعوام کومفت طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنائیگاان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمکران ڈویژن کے دورے کے موقع پرتربت میں قبائلی عمائدین اوربلدیاتی نمائندوں سے علاقے کی موجودہ صورتحال کاتبادلہ خیال کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈی آئی جی فرنٹیئرکوربلوچستان بریگیڈئرطاہر سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکوربلوچستان نے کہاکہ فرنٹیئرکوربلوچستان میں سرحدوں کی نگرانی ،دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے فرنٹیئرکورکے عملے نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے امن کوقائم کیاہے انہوں نے کہاکہ عوام صوبے میں قیام امن ،ترقی اورخوشحالی کیلئے فرنٹیئرکوربلوچستان کے ساتھ اپناتعاون جاری رکھیں تاکہ بیرونی ایجنڈے پرعمل پیرا شدت پسندوں اوردہشت گردوں کی موثرسرکوبی کی جاسکے فرنٹیئرکور نے تربت میں الیکشن کیلئے پرامن اورمحفوظ ماحول مہیاکیاتاکہ عوام بغیر کسی خوف کے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں انہوں نے کہاکہ عوام ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے علاقے میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی اورمشتبہ افراد کی موجودگی سے متعلق فرنٹیئرکور اورسول انتظامیہ کوبروقت آگاہ کریں آئی جی ایف سی نے کہاکہ علاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایف سی کے میڈیکل کیمپ ،میڈیکل رومز عوام کی خدمت سرانجام دیتے رہیں گے جب ہم نے بطورقوم کام شروع کیاتوبلوچستان میں امن کی فضاء بہترہوئی عوام کے تعاون سے انشاء اللہ مکران ڈویژن میں بھی امن کی فضاء برقراررکھی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :