حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کام کر رہی ہے ،عابد شیرعلی ،دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ،توقع ہے اب ترقی کے عمل میں مزید تیزی آئیگی، پہلے چوری والے علاقوں کو زیادہ بجلی دی جاتی تھی ، اب بل دینے والی صنعتوں کو زیادہ بجلی مل رہی ہے، وزیر اعظم نے نندی پور اور بعض دیگر منصوبوں کیلئے خود غیر ملکی کمپنیوں آڈیٹر کروانے کا حکم دیا، موجودہ حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے ، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کرپشن سابق حکومتوں کے حوالے سامنے آئی ہے، مارچ 2018 تک نئے پاور پلانٹس کی تکمیل سے 8 سے 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں آجائیگی ، ٹرانسمیشن لائنوں کے 2بڑے منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائیگا، وزیرمملکت کا فیصل آباد چیمبر میں تاجروں اور صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب
اتوار 20 دسمبر 2015 10:49
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابدشیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کام کر رہی ہے ۔ دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اب ترقی کے عمل میں مزید تیزی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چوری والے علاقوں کو زیادہ بجلی دی جاتی تھی جبکہ اب بل دینے والی صنعتوں کو زیادہ بجلی مل رہی ہے۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف نے نندی پور اور بعض دیگر منصوبوں کیلئے خود غیر ملکی کمپنیوں آڈیٹر کروانے کا حکم دیا، موجودہ حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے اور ان کے دور میں جتنے بھی منصوبے شروع ہوئے ان کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مکمل کرنے کی کوشش کی گئی اب تک کسی بھی میں منصوبے میں کرپشن کاکوئی کیس سامنے نہیں آیا۔(جاری ہے)
آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کرپشن سابق حکومتوں کے حوالے سامنے آئی ہے، مارچ 2018 تک نئے پاور پلانٹس کی تکمیل سے 8 سے 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں آجائیگی جبکہ ٹرانسمیشن لائنوں کے 2بڑے منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائیگا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات پانی و بجلی کے وفاقی وزیر عابد شیر علی نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور بہتر مینجمنٹ کے ذریعے انڈسٹری کیلئے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے جبکہ انڈسٹری کے مکس فیڈروں پر بھی صرف 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو ترجیجی بنیادوں پر بجلی مہیا کی جا رہی ہے کیونکہ حکومت سمجھتی ہے کہ صنعتی ترقی سے ہی ترقی اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے چارج لیا تو ساڑھے اٹھارہ ہزار کی پیداواری گنجائش کے برعکس بجلی کی پیداوار صرف تیرہ ہزار پانچ سو یا چودہ ہزار میگاواٹ تھی جسے جولائی اگست تک سولہ ہزار نو سو تک لے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ وزیر اعظم خود ہفتہ میں 2 اجلاسوں کے دوران توانائی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے ایمانداری سے نئے منصوبوں کی تکمیل سے صرف 3 منصوبوں سے110 ارب روپے کی بچت کی ہے انہوں نے کہا کہ آڈیٹرجنرل کی طرف سے نندی پور اور بعض دیگر منصوبوں پر لگائے جانے والے اعتراضات کے حوالے سے بتایا کہ ان تمام منصوبوں کا تعلق سابق حکومتوں سے تھا جن کے دوران دانستہ تاجر سے مختلف منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بعد سستی بجلی ان کی ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس لگانے کے بعد پن بجلی گھر بھی لگائے جا رہے ہیں تاہم پن بجلی گھر وں کی تعمیر پر نسبتاً زیادہ اخراجات آتے ہیں جن کی تکمیل کیلئے بھی زیادہ وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ 2018 تک 8 سے 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں لے آئیں گے جبکہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کے ٹینڈ ہو چکے ہیں اور اگلے مہینے وزیر اعظم نواز شریف اس پر کام کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پورٹ قاسم سے فیصل آباد تک بھی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیگی جبکہ ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں کیلئے الگ پائپ لائن بھی بچھائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ حکومت کے ان اقدامات سے جہاں بجلی کی ضروریات پوری ہونگی وہاں سستی بجلی بھی دی جاسکے گی۔ فیصل آباد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاجر ہی ان کی پہچان ہیں اور حکومت ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے لیکن 18 ویں ترمیم کی وجہ سے بعض مسائل ہیں جن کی پابندی ان کیلئے لازم ہے ۔ انہوں نے گیس کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مسٴلے کو آئندہ چند روز تک تاجروں کی منشاء کے مطابق حل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے پالیسی سازی میں بھی تاجروں کو اعتماد میں لینے کا یقین دلایا اور کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ویلیو ایڈیشن کے بغیرترقی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے اور اس سلسلہ میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائیگی ۔ انہوں نے حکومت سے تعاون کرنے پر تاجروں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کے دروازے اس شہر کے تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 20 دسمبر 2015 کی مزید خبریں
-
سری لنکا ٹیم کے دو کھلاڑیوں سے میچ فکسنگ کیلئے رابطے کی تحقیقات کا آغاز،بک میکر نے سٹار بولر رنگانا ہیراتھ سمیت دو کھلاڑیوں کواپنی صلاحیت سے کم کارکردگی دکھانے پر مائل کرنے کی کوشش کی،دونوں نے پیش ... مزید
-
ائیر چیف مارشل سہیل امان کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے نوجوانوں کومعیاری فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں میں تعاون کی یقین دھانی کرائی ،صوبے میں افرادی قوت کو ... مزید
-
پنجاب پولیس اور سی آئی اے نے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیموں کو اسلحے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 2سرغنہ سمیت 13ملزمان گرفتار
-
جماعت اسلامی کا لودھران کے ضمنی انتخابات میں جہا نگیر تر ین کی مکمل حمایت کا اعلان ،چوہدری سرور کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات ، دونوں جماعتو ں کا انتخابی اصلاحات ... مزید
-
لاہور،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف ادارہ منہاج القرآن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر پر سابق ایس ایچ او سمیت چھیالیس ملزمان پر فرد جرم عائد
-
صوبہ بھر میں 13 ہزار اساتذہ بھرتی کرلیے گئے ہیں ، مزید11 ہزاراساتذہ، 2000ڈاکٹرزاور1000 نرسنگ سٹاف آئندہ چندماہ میں بھرتی کئے جائیں گے،پرویز خٹک،صوبے کے پولیس ایکٹ میں ایسی ترامیم کی جارہی ہیں جس کاسارافائدہ ... مزید
-
فرنٹیئرکور بلوچستان کاعملہ سرحدوں کی نگرانی ،دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، میجرجنرل شیرافگن ، صوبے میں قیام امن اورترقی وخوشحالی کیلئے عوام فرنٹیئرکورکے ساتھ ... مزید
-
وفاقی پولیس کا کارنامہ: 3سالہ بچے پر پلاٹ پر قبضہ اور چوری کا مقدمہ درج ،لواحقین کا قبل از وقت گرفتاری کیلئے درخواست دائر، عدالت کا برہمی کا اظہار ،مقدمہ فوری خارج کرنے کا حکم ،ایس ایچ او تھانہ شالیمار ... مزید
-
حکومت سندھ کا 18 ویں ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ پولیس میں براہ راست افسران کی بھرتی کا فیصلہ
-
سندھ میں ایک اور میگاکرپشن اسکینڈل سامنے آگیا،سجاول کے سیلاب زدگان کیلئے ترک حکومت کی جانب سے مکلی پر ترکش ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بنائے گئے دوھزار سے زائد گھر غیر متعلقہ سفارشی افراد کے حوالے کئے جانے ... مزید
-
”رات کو تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کی موجیں ختم”،امریکہ نے جدید نوعیت کے 50 کیمرے فراہم کر دیئے،موٹروے پولیس نے نائٹ ویژن کیمر ے نصب کرنے کا کام شروع کر دیا
-
افغا ن صوبہ فریاب کے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ،محافظ ہلاک
-
یو اے ای حکومت کی طرف سے کولمبیا کے کرائے کے فوجی یمن بھیجنے کا انکشاف
-
بھارت، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی بدعنوانی مقدمے میں غیر مشروط ضمانت منظور ،مرکزی حکومت مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، ہم ڈرنے والے نہیں ، ہماری جنگ جاری رہے گی، سونیا گاندھی، مودی جی جھوٹے الزام ... مزید
-
ترکی‘ خلیج بورڈیوم میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 18 ہلاک‘ 14 کو بچا لیا گیا
-
امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے
-
دنیا بھر میں رواں سال پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 60 ملین سے تجاوز گئی
-
شام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ، ایران کا اعلان
-
ترکی‘ سکیورٹی فورسز عراق سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں تین روزہ آپریشن‘ 62 کرد باغی ہلاک
-
چین کیساتھ فضائی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں‘ سری لنکا،مضبوط فضائی رابطوں کے قیام سے ہماری سیاحتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا،سریمال روڈ ریگو
-
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،آرمی چیف ،قیام امن کیلئے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہر قیمت پر توڑیں گے ، افسروں اورجوانوں کا عزم اور حوصلہ قابل قدر ہے،جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا ... مزید
-
دہشت گردوں اور سہولت کا روں کیخلاف جاری آپریشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیں گے ،نواز شریف ،وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ، امن وامان کی صورت حال پر حکام ... مزید
-
ایکنک اجلاس، اقتصادی راہداری منصوبے کے فیزٹو میں شامل 118 کلومیٹر حویلیاں تاتھاکوٹ قراقرم ہائی وے منصوبے کیلئے 404ارب کی منظوری ،نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک نظر ثانی شدہ پی سی ون پراجیکٹ کیلئے بھی 404.321 ... مزید
-
جہاں سستا انصاف نہ ہو وہاں مشکلات جنم لیتی ہیں،چیف جسٹس،انصاف پسندی پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں،عدل وانصاف فراہم نہ کرنے والی قومیں ناپید ہوگئی ہیں،حکومت معاشی نظام کو استحصال سے پاک کرے،جسٹس ... مزید
-
گرینڈ الائنس سے ہمیں کوئی خوف نہیں ، فوجی ا فسران کی تصاویریں اٹھا کر احتجاج کرنے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،سینیٹر سعید غنی ، پاک فوج کو نوٹس لینا چاہئے ان کی تصاویروں کو سیاسی مقاصد کے لئے ... مزید
-
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں تقریب کا انعقاد، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ سید السلطان کی بطور مہمان خصوص شرکت، ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے پرتپاک استقبال کیا، پاک ... مزید
-
اوگرا نے ملک بھر کے گیس صارفین کے لئے سوئی گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا
-
خیبرایجنسی میں 78فیصد اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے15فیصد متاثرین کی واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ،آئی ایس پی آر،نقل مکانی کرنیوالے3لاکھ کے قریب افراد میں سے ایک لاکھ اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، قبائلی علاقوں ... مزید
-
حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کام کر رہی ہے ،عابد شیرعلی ،دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ،توقع ہے اب ترقی کے عمل میں مزید تیزی آئیگی، پہلے چوری والے علاقوں کو زیادہ بجلی دی جاتی تھی ... مزید
-
کشمیریوں کے بغیر پاک بھارت مذاکرات کو نامکمل سمجھتے ہیں،سراج الحق ،بھارت پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا ہے، اس کے ساتھ بس سروس چلانے تجارت کا کوئی فائدہ نہیں،ملک میں بحرانوں کے ذمہ دار تحریک طالبان ... مزید
-
سندھ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہوگئے،تحریک انصاف ،ن لیگ ،فنکشنل لیگ سمیت دیگر جماعتوں کا پیپلز پارٹی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق،پیپلز پارٹی نے کرپشن کی انتہاکر دی ،قومی وسائل کو بے دردی ... مزید
-
کشمیر کو فری ٹریڈ زون قرار دیکر انڈیا ، پاکستان اور چین کے لئے ”جنیوا“بنایا جا سکتا ہے، کشمیر بزنس کانفرنس یواے ای،جموں ،سری نگر ، مظفرآباد ، گلگت بلتستان کے درمیان تجارت کو فروغ دیاجائے اور منقسم ... مزید
-
مالی امداد میں شفافیت: پاکستان بیت المال کا بائیو میٹرک چپس کا استعمال کرنے کا فیصلہ
-
گزشتہ 3سالوں میں موبائل فون کالز پر بطور انکم ٹیکس 118 ارب روپے اکٹھا کیا گیا، ایف بی آر
-
آصف زرداری کا مجھ سے کیا رشتہ ہے وہ بخوبی جانتے ہیں،ڈاکٹر تنویر زمانی،بلاول بھٹو زرداری سیاست میں نابالغ ہیں،بھٹو خاندان کے اصل وارث سجاول ہوں گے،نواز شریف اور زرداری میں کئی قدریں مشترک ہیں،جنرل ... مزید
-
دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں، 2014میں دہشت گردی کی مجموعی ہلاکتوں میں 78فی صد ہلاکتیں پانچ ممالک عراق، افغانستان، نائیجیریا، پاکستان اور شام میں ہوئیں،برطانوی اخبار کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.