پنجاب پولیس اور سی آئی اے نے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیموں کو اسلحے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 2سرغنہ سمیت 13ملزمان گرفتار

اتوار 20 دسمبر 2015 10:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)پنجاب پولیس اور سی آئی اے نے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں کو اسلحے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2سرغنہ سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرلیا،مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سی آئی اے اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر لاہور میں کارروائی کرکے کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا،یہ اسلحہ بنوں سے اسمگل کرکے لایا گیا تھا جو کہ کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کو سپلائی کیا جانا تھا،پولیس کے مطابق برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں سینکڑوں پستول،رائفلز،لاکھوں کارتوس اور گولیاں شامل ہیں۔

پولیس نے 2سرغنہ افراد کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا اور پھر4ملزمان کو لاری اڈہ جبکہ7 کو دیگر مختلف مقامات سے گرفتار کیا ان تمام ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :