صوبہ بھر میں 13 ہزار اساتذہ بھرتی کرلیے گئے ہیں ، مزید11 ہزاراساتذہ، 2000ڈاکٹرزاور1000 نرسنگ سٹاف آئندہ چندماہ میں بھرتی کئے جائیں گے،پرویز خٹک،صوبے کے پولیس ایکٹ میں ایسی ترامیم کی جارہی ہیں جس کاسارافائدہ غریب عوام کوہو گا پولیس کوبااختیار بنایا ہے ،گزشتہ ادوار میں لوٹ مار کرنے والوں کا دور اب نہیں آئے گا ہمیں یقین ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی کی اصلاحات پر اعتماد ہو چکا ہے اور وہ گزشتہ ادوار میں قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے اور غریبوں کے استحصال کرنے والوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،صوبے کے سابقہ حکمرانوں کو احتساب کے حوالے سے ڈروانے خواب آرہے ہیں تواس کامیں ذمہ دار نہیں ہوں، تحریک انصاف اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر تاریخ بدلے گی ،آئندہ بھی حکومت بنائے گی،پی ٹی آئی صاف اور شفاف طریقے سے نظام کی تبدیلی اور کرپشن سے پاک انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہیں، عوامی جلسوں سے خطاب
اتوار 20 دسمبر 2015 10:19
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 13 ہزار اساتذہ بھرتی کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید11 ہزاراساتذہ، 2000ڈاکٹرزاور1000 نرسنگ سٹاف آئندہ چندماہ میں بھرتی کئے جائیں گے جنہیں بعدازاں مستقل کیا جائے گا۔ صوبے کے پولیس ایکٹ میں ایسی ترامیم کی جارہی ہیں جس کاسارافائدہ غریب عوام کوہو گا پولیس کوبااختیار بنایا ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں لوٹ مار کرنے والوں کا دور اب نہیں آئے گا ہمیں یقین ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی کی اصلاحات پر اعتماد ہو چکا ہے اور وہ گزشتہ ادوار میں قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے اور غریبوں کے استحصال کرنے والوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
صوبے کے سابقہ حکمرانوں کو احتساب کے حوالے سے ڈروانے خواب آرہے ہیں تواس کامیں ذمہ دار نہیں ہوں۔(جاری ہے)
تحریک انصاف اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر تاریخ بدلے گی اور آئندہ بھی حکومت بنائے گی۔ پی ٹی آئی صاف اور شفاف طریقے سے نظام کی تبدیلی اور کرپشن سے پاک انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہیں اوریہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں اور عمران خان کی قیادت اورصوبائی حکومت پربھر پور اعتماد کااظہا رکررہے ہیں وہ نوشہرہ کے علاقے ولئی اور یونین کونسل گنڈھیر ی میں شپنو کلے کے مقام پر بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سابق نائب ناظم حیات علی خان اعوان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ان کو پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائیں۔ اس موقع ضلع ناظم نوشہر ہ لیاقت خان خٹک ،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے بھی خطاب کیا۔ ولئی میں شیر افضل اباک خیل نے اپنے علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ شپنو کلے میں حیات علی خان نے اے این پی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے نام پرسیاست کرنے والوں نے پختون قوم کاجتنا استحصال کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ حیات علی خان نے اپنے علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی پرویز خٹک نے جلسوں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے پارٹی قائد عمران خان کی قیادت میں صوبے کے غریب عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور بھی غریب عوام ہے۔ وڈیروں جاگیرداروں چوہدریوں صنعت کاروں سے ہمارا کوئی سروکار نہیں و ہ اپنے مسائل پیسے کے بل بوتے پر حل کرسکتے ہیں مجھے اور عمران کواگر فکر ہے تو وہ غریب عوام کی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہم نے نظام کی تبدیلی پر عمل شروع کیا ہے تاکہ صوبے میں ایسانظام رائج کریں جس سے غریب عوام وزیر اعلی، وزراء اور ناظمین کے محتاج نہ ہوں اور جس ادارے اور محکمے میں وہ جائیں ان کے مسائل خود بخود حل ہوں۔ ہم نے اداروں کو بحال اور بااختیار کرکے سیاست سے پاک کردیاہے تاکہ سکولوں ہسپتالوں تھانوں پٹوار خانوں میں عوام کے مسائل سیاسی سفارش اور کسی تکلیف کے بغیر حل ہوں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں تمام ملازمتیں میرٹ پر کی جارہی ہیں تاکہ حقددار کو اس کا حق ملے اور قابل لوگ سرکاری محکموں میں آگے آئیں کیونکہ نالائق افسران نے اس صوبے کا بیڑا غرق کیاپچھلے ادوار میں جس طرح عوام اور خصوصاغریبوں کا استحصال ہوا وہ میں نے خود یکھا ہے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والے خود اپنے گریبانوں میں جھانک کردیکھیں اگران کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سا منے لائیں مجھ پرتنقید کرکے وہ اپنی مردہ سیاسی ساکھ کوزندہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انھوں نے حیات علی خان اور ان کے ساتھیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کاخیر مقدم کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کی تفتیش آرمی اور انٹیلی جنس ادارے مل کررہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 16 دسمبر کو اے پی ایس شہداء کی تقریب کے دوران ایک شہید بچے کے ناراض والد کا مطالبہ تھا کہ سانحہ کی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہداء کے لواحقین اور غازی بچوں کی جو ضروریات تھیں وہ صوبائی حکومت نے پوری کی ہیں اور زخمی بچوں کے علاج پر صوبائی حکومت نے 60کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ہیں جبکہ شہید بچوں کے لواحقین کو ادا کی گئی معاوضے کی رقم اس کے علاوہ تھی وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہداء کیلئے آرکائیوز لائبریری اور صوبے کے متعدد سکول بھی شہداء کے نام پر کردیئے گئے ہیں جبکہ لائبریری کے احاطے میں ایک یادگار کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہداء کے 99فیصد لواحقین حکومت کے اقدامات پرمطمئن ہیں پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے صنعتوں کے قیام اور ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ایک سال کے اندرصوبے میں بے شمار نئے کارخانے لگیں گے اور بیروزگاری ختم کرنے کیلئے ایک راستہ مل جائے گاانھوں نے کہا کہ ہم نے اساتذہ سے محروم تعلیمی اداروں میں این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کر نے کے اقدامات کئے کیونکہ اگر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کرتے تویہ پانچ سالوں میں بھی مکمل نہیں ہوسکتی تھی اس لیے ہم نے ان کوکنٹریکٹ پر بھرتی کیا انہوں نے کہاکہ پولیس کو مکمل طور بااختیار کیا گیا ہے تاہم پولیس کے غلط کاموں پر نظر رکھنے کیلئے ایک نظام قائم کیا جار ہا ہے جس میں صوبائی اور بلدیاتی نمائندے بھی شامل ہوں گے اور اس نظام کے ذریعے کسی غلط کام پر پولیس کے اہلکار یا افسر کو سزادی جا سکے گی جبکہ دوسری جانب اعلیٰ کارکردگی پر ایک سپاہی بھی ڈی آئی جی کے عہدے تک پہنچ سکے گامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 20 دسمبر 2015 کی مزید خبریں
-
سری لنکا ٹیم کے دو کھلاڑیوں سے میچ فکسنگ کیلئے رابطے کی تحقیقات کا آغاز،بک میکر نے سٹار بولر رنگانا ہیراتھ سمیت دو کھلاڑیوں کواپنی صلاحیت سے کم کارکردگی دکھانے پر مائل کرنے کی کوشش کی،دونوں نے پیش ... مزید
-
ائیر چیف مارشل سہیل امان کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے نوجوانوں کومعیاری فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں میں تعاون کی یقین دھانی کرائی ،صوبے میں افرادی قوت کو ... مزید
-
پنجاب پولیس اور سی آئی اے نے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیموں کو اسلحے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 2سرغنہ سمیت 13ملزمان گرفتار
-
جماعت اسلامی کا لودھران کے ضمنی انتخابات میں جہا نگیر تر ین کی مکمل حمایت کا اعلان ،چوہدری سرور کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات ، دونوں جماعتو ں کا انتخابی اصلاحات ... مزید
-
لاہور،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف ادارہ منہاج القرآن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر پر سابق ایس ایچ او سمیت چھیالیس ملزمان پر فرد جرم عائد
-
صوبہ بھر میں 13 ہزار اساتذہ بھرتی کرلیے گئے ہیں ، مزید11 ہزاراساتذہ، 2000ڈاکٹرزاور1000 نرسنگ سٹاف آئندہ چندماہ میں بھرتی کئے جائیں گے،پرویز خٹک،صوبے کے پولیس ایکٹ میں ایسی ترامیم کی جارہی ہیں جس کاسارافائدہ ... مزید
-
فرنٹیئرکور بلوچستان کاعملہ سرحدوں کی نگرانی ،دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، میجرجنرل شیرافگن ، صوبے میں قیام امن اورترقی وخوشحالی کیلئے عوام فرنٹیئرکورکے ساتھ ... مزید
-
وفاقی پولیس کا کارنامہ: 3سالہ بچے پر پلاٹ پر قبضہ اور چوری کا مقدمہ درج ،لواحقین کا قبل از وقت گرفتاری کیلئے درخواست دائر، عدالت کا برہمی کا اظہار ،مقدمہ فوری خارج کرنے کا حکم ،ایس ایچ او تھانہ شالیمار ... مزید
-
حکومت سندھ کا 18 ویں ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ پولیس میں براہ راست افسران کی بھرتی کا فیصلہ
-
سندھ میں ایک اور میگاکرپشن اسکینڈل سامنے آگیا،سجاول کے سیلاب زدگان کیلئے ترک حکومت کی جانب سے مکلی پر ترکش ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بنائے گئے دوھزار سے زائد گھر غیر متعلقہ سفارشی افراد کے حوالے کئے جانے ... مزید
-
”رات کو تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کی موجیں ختم”،امریکہ نے جدید نوعیت کے 50 کیمرے فراہم کر دیئے،موٹروے پولیس نے نائٹ ویژن کیمر ے نصب کرنے کا کام شروع کر دیا
-
افغا ن صوبہ فریاب کے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ،محافظ ہلاک
-
یو اے ای حکومت کی طرف سے کولمبیا کے کرائے کے فوجی یمن بھیجنے کا انکشاف
-
بھارت، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی بدعنوانی مقدمے میں غیر مشروط ضمانت منظور ،مرکزی حکومت مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، ہم ڈرنے والے نہیں ، ہماری جنگ جاری رہے گی، سونیا گاندھی، مودی جی جھوٹے الزام ... مزید
-
ترکی‘ خلیج بورڈیوم میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 18 ہلاک‘ 14 کو بچا لیا گیا
-
امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے
-
دنیا بھر میں رواں سال پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 60 ملین سے تجاوز گئی
-
شام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ، ایران کا اعلان
-
ترکی‘ سکیورٹی فورسز عراق سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں تین روزہ آپریشن‘ 62 کرد باغی ہلاک
-
چین کیساتھ فضائی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں‘ سری لنکا،مضبوط فضائی رابطوں کے قیام سے ہماری سیاحتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا،سریمال روڈ ریگو
-
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،آرمی چیف ،قیام امن کیلئے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہر قیمت پر توڑیں گے ، افسروں اورجوانوں کا عزم اور حوصلہ قابل قدر ہے،جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا ... مزید
-
دہشت گردوں اور سہولت کا روں کیخلاف جاری آپریشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیں گے ،نواز شریف ،وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ، امن وامان کی صورت حال پر حکام ... مزید
-
ایکنک اجلاس، اقتصادی راہداری منصوبے کے فیزٹو میں شامل 118 کلومیٹر حویلیاں تاتھاکوٹ قراقرم ہائی وے منصوبے کیلئے 404ارب کی منظوری ،نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک نظر ثانی شدہ پی سی ون پراجیکٹ کیلئے بھی 404.321 ... مزید
-
جہاں سستا انصاف نہ ہو وہاں مشکلات جنم لیتی ہیں،چیف جسٹس،انصاف پسندی پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں،عدل وانصاف فراہم نہ کرنے والی قومیں ناپید ہوگئی ہیں،حکومت معاشی نظام کو استحصال سے پاک کرے،جسٹس ... مزید
-
گرینڈ الائنس سے ہمیں کوئی خوف نہیں ، فوجی ا فسران کی تصاویریں اٹھا کر احتجاج کرنے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،سینیٹر سعید غنی ، پاک فوج کو نوٹس لینا چاہئے ان کی تصاویروں کو سیاسی مقاصد کے لئے ... مزید
-
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں تقریب کا انعقاد، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبداللہ سید السلطان کی بطور مہمان خصوص شرکت، ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے پرتپاک استقبال کیا، پاک ... مزید
-
اوگرا نے ملک بھر کے گیس صارفین کے لئے سوئی گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا
-
خیبرایجنسی میں 78فیصد اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے15فیصد متاثرین کی واپسی کا عمل مکمل ہوچکا ،آئی ایس پی آر،نقل مکانی کرنیوالے3لاکھ کے قریب افراد میں سے ایک لاکھ اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، قبائلی علاقوں ... مزید
-
حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کام کر رہی ہے ،عابد شیرعلی ،دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ،توقع ہے اب ترقی کے عمل میں مزید تیزی آئیگی، پہلے چوری والے علاقوں کو زیادہ بجلی دی جاتی تھی ... مزید
-
کشمیریوں کے بغیر پاک بھارت مذاکرات کو نامکمل سمجھتے ہیں،سراج الحق ،بھارت پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا ہے، اس کے ساتھ بس سروس چلانے تجارت کا کوئی فائدہ نہیں،ملک میں بحرانوں کے ذمہ دار تحریک طالبان ... مزید
-
سندھ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہوگئے،تحریک انصاف ،ن لیگ ،فنکشنل لیگ سمیت دیگر جماعتوں کا پیپلز پارٹی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق،پیپلز پارٹی نے کرپشن کی انتہاکر دی ،قومی وسائل کو بے دردی ... مزید
-
کشمیر کو فری ٹریڈ زون قرار دیکر انڈیا ، پاکستان اور چین کے لئے ”جنیوا“بنایا جا سکتا ہے، کشمیر بزنس کانفرنس یواے ای،جموں ،سری نگر ، مظفرآباد ، گلگت بلتستان کے درمیان تجارت کو فروغ دیاجائے اور منقسم ... مزید
-
مالی امداد میں شفافیت: پاکستان بیت المال کا بائیو میٹرک چپس کا استعمال کرنے کا فیصلہ
-
گزشتہ 3سالوں میں موبائل فون کالز پر بطور انکم ٹیکس 118 ارب روپے اکٹھا کیا گیا، ایف بی آر
-
آصف زرداری کا مجھ سے کیا رشتہ ہے وہ بخوبی جانتے ہیں،ڈاکٹر تنویر زمانی،بلاول بھٹو زرداری سیاست میں نابالغ ہیں،بھٹو خاندان کے اصل وارث سجاول ہوں گے،نواز شریف اور زرداری میں کئی قدریں مشترک ہیں،جنرل ... مزید
-
دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں، 2014میں دہشت گردی کی مجموعی ہلاکتوں میں 78فی صد ہلاکتیں پانچ ممالک عراق، افغانستان، نائیجیریا، پاکستان اور شام میں ہوئیں،برطانوی اخبار کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.