ائیر چیف مارشل سہیل امان کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے نوجوانوں کومعیاری فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں میں تعاون کی یقین دھانی کرائی ،صوبے میں افرادی قوت کو ہنر مند بنانے، غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اتوار 20 دسمبر 2015 10:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور اُنہیں صوبے کے نوجوانوں کومعیاری فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا اُنہوں نے کہاکہ ان سہولتوں سے صوبے کے فنی تعلیم سے محروم نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران صوبے میں افرادی قوت کو ہنر مند بنانے، غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا واضح رہے کہ موجودہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے ٹیکنکل ایجوکیشن کے پانچ ادارے پاکستان ایئر فورس کے حوالے کئے ہیں جن کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو پی اے ایف میں ملازمت دی جاتی ہے تاہم ا ب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان اداروں میں صنعتی اداروں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھی نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا ان اداروں میں ایک وقت میں 800 افراد کو فنی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے اس موقع پر ائر چیف مارشل نے صوبائی حکومت کو رشید آباد، سندھ کی طرز پر خیبرپختونخوا میں بھی ایک ماڈل ولیج قائم کرنے کی تجویز پیش جس میں مخیر حضرات اور اداروں کی مدد سے تعلیم، صحت اور فنی تربیت کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں وزیراعلیٰ نے اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ اس تجویز کے قابل عمل ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت مجوزہ ولیج کے لئے اراضی فراہم کرے گی اس موقع پر اس بات پر اتفا ق کیا گیا کہ غریبوں، معذوروں، یتیموں اور عارضی طور پر بے گھر افراد کیلئے ماڈل ولیج پی اے ایف تعمیر کرے گی اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پی اے ایف صوبے میں ٹیکنکل ایجوکیشن کے معیاری ادارے قائم کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے تعاون جاری رکھے گی اور صوبائی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو تربیت کیلئے پی اے ایف کے اداروں میں بھیجے گی جس سے یہ نوجوان پی اے ایف میں شارٹ اور لانگ ٹرم کمیشن حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں گے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت اس تربیت کیلئے اُمیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر خود کرے گی

متعلقہ عنوان :