امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

اتوار 20 دسمبر 2015 10:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2015ء) امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ایشٹن کارٹر ایک ایسے موقع پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جب طالبان کے شدت پسندانہ حملوں میں تیزی آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال دارالحکومت کابل پر طالبان کے حملوں میں پچھلے سال کی نسبت 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، طالبان اور داعش افغان فورسز کے خلاف لڑنے کے ساتھ ساتھ آپس میں بھی برسرپیکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :