یونانی ساحل پر پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے پانچ بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک‘ دو لاپتہ

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:51

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء) ترکی سے پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی یونانکے ساحل پر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پنچ بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے ب تایا کہ ترکی س بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی یونان کے جزیرہ فارماکونیسی کے ساحل پر ڈوب گئی۔ حادثے میں پانچ بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے۔ پندرہ کو زندہ بچالیا گیا ۔ واضح رہے رواں سال کے آغاز پر سات لاکھ بچاس ہزار تارکین وطن یونان پہنچے ہیں۔