ہیلری اور ٹرمپ کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء) ہیلری کلنٹن اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کی جنگ بڑھتی چلی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ہلری کو جھوٹا کہا اور مطالبہ کیا کہ وہ ڈیموکریٹک مباحثے کے دوران کیے گئے اس دعوے پر معافی مانگیں کہ داعش کے شدت پسند لوگوں کو بھرتی کرنے کے ان کی وڈیوز استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلری کی مہم کے منتظمین نے بعد میں کہا تھا کہ وہ کسی خاص وڈیو کے بارے میں نہیں جانتے مگر ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے میں بیانات شدت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ہلری کے ترجمان برائن فیلن نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلری اس بات کی صحیح نشاندہی پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی نہیں مانگیں گی کہ کس طرح ان کے بیانات مزید شدت پسند بھرتی کرنے میں داعش کی مدد کر رہے ہیں۔ ٹرمپ اور کلنٹن دونوں اپنی جماعتوں کی مہم میں دیگر امیدواروں سے بہت آگے ہیں مگر حالیہ قومی جائزوں کے مطابق کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ سے چھ پوانٹس آگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :