اسلام آباد،وزیراعظم نوازشریف کا کیوباکیلئے15ہزارٹن چاول بطورتحفہ بھیجنے اورکیوباکا زلزلہ متاثرہ علاقوں کیلئے ایک ہزارطلباء کیلئے وظائف کااعلان

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کیوباکیلئے15ہزارٹن چاول بطورتحفہ بھیجنے ،کیوباکی طرف سے زلزلہ متاثرہ علاقوں کیلئے ایک ہزارطلباء کے لئے وظائف کااعلان کیاگیا۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کیوباکیلئے15ہزارٹن چاول بطورتحفہ بھیجنے کااعلان کیاہے اوریہ اقدام دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی60ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیاگیا،کیوباکی جانب سے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے ایک ہزارطلباء کے لئے وظائف کااعلان کیا۔ترجمان کاکہناہے کہ 2005کے زلزلے میں کیوباکی امداداورتعاون کونہیں بھول سکتے ،دونوں ممالک کے تعلقات آنے والے وقت میں مزیدفروغ پائیں گے