کلاشنکوف‘ کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی دوسری برسی

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:52

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)مشہورہتھیاراے کے۔47 المعروف کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی دوسری برسی منائی گئیمیخائل کلاشنکوف 10 نومبر 1919میں مغربی سائبریا میں پیدا ہوئے تھے۔ جنگ عظیم دوئم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوج کے ہاتھوں شکست اور 1941 میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے ہونے بعد میخائل کلاشنکوف نے 1947 میں اپنی رائفل ڈیزائن کی جسے ”کلاشنکوف“ کے نام سے جانا گیا۔

(جاری ہے)

کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کئے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں بطور قومی ہیرو جانا گیا اور وہ ماسکو کی ماضی کی عظیم فوجی طاقت کی علامت بنے تاہم ان کے ایجاد کیا گیا ہتھیار دنیا میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بنا اور میخائل کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔میخائیل کلاشنکوف کو روس میں اس ایجاد پر تعریف کا مستحق قرار دیا گیا اور ’ہیرو آف رشیا ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا، تاہم موت سے قبل میخائیل کلاشنکوف اپنے ایجاد کردہ ہتھیار سے پھیلی جانے والی تباہی اور اموات کے حوالے سے فکرمند تھے۔