پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قیصر جمال کو بحال کر دیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قیصر جمال کو بحال کردیاہے بنی گالہ میں قیصر جمال کے حمایتیوں نے بھنگڑے ڈال دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن ٹربیونل نے این اے 47فاٹا سے قیصر جمال کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیاتھا تاہم پشاور ہائیکورٹ نے قیصر جمال کو بحال کردیاہے۔ یادرہے کہ انتخابی نشان کے معاملے پر آزادامیدوار نے ان کی کامیابی چیلنج کی تھی جس پر الیکشن ٹربیونل نے اپنا فیصلہ دیاتھا۔