داعش سے آزادی تک عراق میں فوجیوں کی تربیت اور ساز و سامان کی صورت میں معاونت جاری رکھی جائے گی‘ ترکی

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:51

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء) ترک وزیراعظم نے کہا ہے کہ موصل کو داعش سے آزاد کروانے تک عراق میں فوجیوں کی تربیت اور ساز و سامان کی صورت میں معاونت جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکمران جماعت کے پارلیمانی گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی داعش کے خالف جنگ میں امریکی اتحاد کا حصہ ہے اور انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی روس سمیت تمام غالب طاقتوں کے خلاف مظلوم اقوام کی معاونت کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :