کوئٹہ،میرعبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی اسپیکرکے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،بحیثیت قائم مقام اسپیکرخود ہی اپنااستعفیٰ منظور کرلیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:42

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)میرعبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی اسپیکرکے عہدے سے استعفیٰ دیدیاجبکہ بحیثیت قائم مقام اسپیکرخود ہی اپنااستعفیٰ منظور کرلیاگزشتہ روز میرعبدالقدوس بزنجونے ڈپٹی اسپیکرکے عہدے سے استعفیٰ دیااورساتھ ہی بحیثیت قائم مقام اسپیکرخود ہی اپنااستعفیٰ منظور کرلیاتاہم آج ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اعتماد کاووٹ لیں گے۔