مسلمان مخالف ٹوئیٹس کرنے پرپورٹوریکا کی حسینہ مس امریکہ اعزازسے محروم

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)حال ہی میں مس امریکا منتخب ہونے والی پیورٹوریکن حسینہ ڈسٹنی ویلاز سے مسلمان مخالف ٹوئیٹس پر اس کا اعزاز واپس لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 20سالہ ڈسٹنی ویلاز نے فلمساز اور سیاسی کارکن مائیکل مور کے ٹوئیٹر ہیش ٹیگ پر متعددبار براہ راست اسلام اور مسلمان مخالف ٹویئٹس پوسٹ کیں جس میں مس پیورٹوریکو ڈسٹنی ویلاز نے کہا کہ مسلمان دہشتگرد ایجنڈا رکھتے ہیں۔اس کی ٹوئٹس کا مس امریکاآرگنائزیشن نے فوری نوٹس لیا اور اس سے اس کا اعزاز واپس لے لیا۔ ڈسٹنی ویلازکے ٹوئیٹس اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :