افغانستان:ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری،طالبان نے 2افغان سکیورٹی افسران کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا،برطانیہ نے طالبان کی پیشقدمی روکنے کیلئے اپنے فوجی تعینات کردیئے ، فوجی صرف مشورے فراہم کرینگے،میڈیا رپورٹس

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:53

قندھار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے ، طالبان نے2افغان سکیورٹی افسران کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا جبکہ برطانیہ نیضلع سنگین میں طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے اپنے فوجی تعینات کردیے۔یہ اہلکار افغان فوجیوں کو صرف مشاورت فراہم کریں گے اور جنگ میں براہ راست شریک نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگین میں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اورطالبان نے سنگین کا دیگر اضلاع سے رابطہ منقطع کردیا ہے ، گورنر کمپاؤنڈ اور پولیس ہیڈکوارٹرز کے علاوہ پورے علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے۔ طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹرز کا محاصرہ کررکھا ہے، جنگجوؤں نے انٹیلی جنس کے 2افسران اور پولیس کے مقامی کمانڈر کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی طیاروں نے سنگین میں محصور زدہ افغان اہلکاروں جو غذائی اجناس اور فوجی سازوسامان پہنچانا شروع کردیا ، انہوں نے ضلع میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور علاقے پر طالبان کے قبضے کی تردید کی۔

متعلقہ عنوان :