کوئٹہ ، فرنٹیئر کور کا شرپسندو ں کے خلاف آپریشن جاری،کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک، 2 ایف سی اہلکار شہید،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مامابگٹی کابھائی غنی ہلاک

جمعرات 24 دسمبر 2015 09:37

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2015ء)بلوچستان کے علاقے تربت میں فرنٹیئر کور کا شرپسندو ں کے خلاف جاری آپریشن کے دوسرے روز فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 ایف سی اہلکار بھی شہید ہو گئے۔آپریشن اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور کے عملے کا تربت کے علاقے میں شرپسندوں کی موجودگی کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے شرپسندوں کا تعاقب کر تے ہوئے بلنگور کے مقام پر ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 شرپسند ہلاک جبکہ ایف سی کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

علاقے میں موجود شرپسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔اسی طرح قلات کے علاقے میں فرنٹیئر اور حساس اداروں نے قلات کے علاقے میں کارروائی کی اس دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر ہلاک اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان کی ہدایت کی مطابق علاقے میں شرپسندوں کی موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا ۔

ادھرتربت کے علاقے بلنگور میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے اہم کمانڈر مامابگٹی کابھائی غنی ہلاک ہوگیافرنٹیئرکورکے عملے نے علاقے میں اپنی چیک پوسٹیں قائم کردی اورعلاقے کاامن ہرصورت بحال رکھاجائے گاایف سی ترجمان کے مطابق انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور کی خصوصی ہدایت پرعلاقے میں امن کی بحالی اوراسے قائم رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔