دنیا میں قیام امن کی کوشش کریں،پوپ فرانسیس،مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت اور اسراف کی شکار دنیا میں زیادہ سادگی اختیار کریں،کرسمس تقریب سے روایتی خطاب

اتوار 27 دسمبر 2015 09:59

سینٹ پیٹر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا میں میں بسنے والے 1.2 ارب رومن کیتھولک عسائیوں کو خبردار کیا ہے کہ کرسمس کے سالانہ مذہبی تہوار کے موقعے پر مال و دولت کے نشے میں مست نہ رہیں۔مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت اور اسراف کی شکار دنیا میں زیادہ سادگی اختیار کریں۔پوپ نے سینٹ پیٹر بیسیلیکا میں تقریباً دس ہزار لوگوں کے سامنے کرسمس کی شام کی خوشیاں منائیں۔

سینٹ پیٹر چوک کی مرکزی بالکونی سے کرسمس کا روایتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرسمس اپنے آپ کو دوبارہ سے کھوجنے کا وقت ہے کہ ہم کون ہیں،انہوں نے اپنے پیروکاروں سے حضرت عیسیٰ کی طرح سادگی اختیار کرنے کی نصیحت کی،انہوں نے کہا کہ خدا کی طرف سے عطا کردہ صفات کے باوجود انھوں نے کْھرلی میں غربت میں جنم لیا تاکہ دوسروں کو سادگی کا درس ملے۔

(جاری ہے)

معاشرہ جو مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت، اصراف، دکھاوے اور خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، اِس میں یہ بچہ ہمیں سادگی اختیار کرنے کا درس دیتا ہے، دوسرے الفاظ میں وہ راستہ جو متوازن، بااصول اور جو ضروری ہو، اْس کو دیکھنے اور اْس پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو،بے حسی کے اِس دور میں ہمارا طرزِ زندگی پْرخلوص، درمندی کے احساسات سے لبریز، خدا ترس اور رحم دلانہ ہونا چاہیے،مذہبی تہوار کے موقعے پر سکیورٹی کا انتہائی سخت انتظامات کئے گئے،پولیس ویٹیکن کے اردگرد کے علاقوں میں جگہ جگہ چیکنگ کر رہی ہے۔ چرچ میں داخل ہونے کے لیے ہر شخص کو میٹل ڈیٹیکٹر سے ہوکر گزرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :