پرانے کپڑوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

اتوار 27 دسمبر 2015 09:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء) ملک میں سرد ہواوٴں کا راج ہے۔ ٹھنڈ سے بچنے کے لئے غریب عوام لنڈا بازاروں کا رخ تو کر رہے ہیں مگر پرانے کپڑے بھی بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کی نذر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پرانے کپڑے بھی بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کی نذر ہو گئے۔ عوام کے لئے پرانے کپڑے خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔ پرانے یا لنڈے کے کپڑوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔