زلزلے سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کی چھت منہدم ، اہلکار شہید

اتوار 27 دسمبر 2015 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء ) مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی گورا ہ پڑی میں گزشتہ رات کے زلزلے کے باعث سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کی چھت منہدم ہو گئی ہے جس سے ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپوٹس کے مطابق گزشتہ روز کے زلزلے کے نتیجے میں مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی گورا ہ پڑی کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کی چھت منہدم ہو گئی ہے اور چھت تلے دب کو ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا ہے ، ہفتہ کے صبح اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور چھت تلے دبے سپائی کی نعش کو نکال کر کیمپ منتقل کر دیا جہاں سے آبائی علاقے روانہ کر دیا جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :