نیب کی سندھ میں زمینوں کی الائمنٹ بارے چونکا دینے والی رپورٹ جاری ،سیاسی ،سرکاری اور کاروباری حلقوں میں تہلکہ مچ گیا

اتوار 27 دسمبر 2015 09:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)نیب نے سندھ میں زمینوں کی الائمنٹ کے بارے میں ایک چونکا دینے والی رپورٹ جاری کردی ہے جس پر سیاسی، سرکاری اور کاروباری حلقوں میں تہلکہ مچ گیا ہے تین صفحات پر مشتمل میں چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں 1985 ء سے زمینوں کی الائمنٹ پر پابندی ہے اصولاً زمین کی الائمنٹ کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو ہوتا ہے مگر چوکہ 1985 ء میں زمینوں کی الائمنٹ پر پابندی لگادی گئی تھی اس لیے 85 ء سے لیکر اب تک تمام الائمنٹ وزرائے اعلیٰ کررہے ہیں اور پر سمری پر ”پابندی میں رعایت “لکھ کر الائمنٹ کی جاتی ہے چونکہ ڈپٹی کمشنر تک عام آدمی کی رسائی ہوسکتی ہے تو عام آدمی زمین کی الائمنٹ کرواسکتا ہے مگر وزیر اعلیٰ تک عام آدمی کی رسائی نہیں ہوسکتی ہے اس لیے وزیر اعلیٰ سے الائمنٹ عام آدمی نہیں کرواسکتا ہے اور یہ صرف بااثر افراد کے لیے الائمنٹ ہے جس میں اربوں کھربوں روپے کا کھیل کھیلا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سرکاری زمین کا انچ بھی موجود نہیں ہے اور جو زمینیں ہیں وہ کھاتے داروں کی ہیں زمینوں کے محافظ چار گریڈ کے پٹواری ہیں تو یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ جس کھاتے داروں کی زمین کا کھاتہ تبدیل کرلیں اور جس کو چاہیے زمین کا مالک بنادیں اور جس کو چاہیں محروم کردیں، 2006 ء میں سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ زمینوں کے محافظ اب مختار ہوں گے تو اس وقت کے بعد اب پتا نہیں کہ ز مینوں کا ریکارڈ پٹواریوں کے پاس یا مختار کاروں کو مل گیا ہے؟ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زمینں دو قسم کی ہوتی ہے ایک بیراج لینڈاور دوسری نان بیراج لینڈ شامل ہیں بیراج لینڈ کی الائمنٹ تبدیل ہوسکتی ہے یعنی ایک زمین کے بدلے دوسری جگہ زمین الاٹ کی جاسکتی ہے لیکن نان بیراج لینڈ چونکہ کمرشل ہوتی ہے اس لیے اس زمین کی جگہ دوسری جگہ پر زمین الاٹ نہیں ہوسکتی مگر کراچی کے اندر بیراج لینڈ کا قانون نافذ کرکے دوسری جگہ زمینیں دی گئی ہے رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب نے 200 کیس پکڑلیے ہیں جس میں 24 ہزار ایکڑ زمین کی الائمنٹ جعلی کی گئی ہے اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت سندھ نے یہ الائمنٹ منسوخ کردی ہے اب پروینٹو کمیٹی بناکر آئندہ جعلسازی کو روکا جاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :