سیالکوٹ، خواجہ آصف کی گاڑی میرج حال سے نکلتے ہی روڈ پر ٹریفک میں پھنس گئی، ٹریفک پولیس اور پروٹوکول ملازمین غائب

اتوار 27 دسمبر 2015 09:49

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی گاڑی میرج حال سے نکلتے ہی روڈ پر ٹریفک بلاک ہو نے کی وجہ سے پھنس گئی ٹریفک پولیس اور پروٹوکول ملازمین غائب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف تقریب کے اختتام پر جب واپس روانہ ہونے لگے تو رحمت میرج ہال کے با ہر سڑک پر ٹریفک کے بلاک ہو نے کی وجہ سے شام 5بجے آدھا گھنٹہ تک ان کی گاڑی ٹریفک میں پھنسی رہی۔ کچھ پولیس ملازمین کھابے کھانے میں مصروف اور باقی دیوار کے ساتھ چھپے کھڑے رہے کسی نے آگے بڑھ کر ٹریفک بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کیا خاموش تما شائی بنے رہے۔

متعلقہ عنوان :