ایم کیو ایم سمجھدار جماعت ہے جس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے اسی کی طرف جاتی ہے،منظور وسان ،یکم جنوری کو بڑا خواب د یکھوں گا تاہم 2016 ء میں آصف زرداری وطن واپس آئیں گے ،میڈیاسے گفتگو

اتوار 27 دسمبر 2015 09:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سمجھدار جماعت ہے جس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے وہ اس کی طرف جاتی ہے وہ وسان ہاوٴس میں کارکنوں سے بات چیت کرنے کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے منظور حسین وسان نے کہا کہ وہ یکم جنوری کو بڑا خواب دیکھیں گے تاہم 2016 ء میں آصف علی زرداری وطن واپس آئیں گے انہوں نے کہا کہ 2016 ء اتار چڑھاوٴ کا سال ہوگا سب کو دیکھ بھال کے چلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات ملے ہوئے ہیں عمران خان کو سیاست ابھی سیکھنی ہے وہ ایک کھلاڑی ہیں پیپلزپارٹی کے حوالے سے کہا کہ اس جماعت نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں کچھ لوگ ساتھ چھوڑ گئے اور کچھ ابھی ساتھ ہیں ایم کیو ایم کے متعلق پوچھے گئے سوال پر منظور حسین وسان نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک سمجھدار جماعت ہے جس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے وہ اس طرف جھکتی ہے