تحریک انصاف میں آئندہ 2 سے 3 ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں گے،عمران خان،کارکن جسے چاہیں منتخب کرلیں میں کسی کو عہدہ نہیں دوں گا،چند کارکنان احتجاجی مظاہرے سے مجھے ڈرا کر من پسند فیصلے نہیں کراسکتے،، لودھراں میں جانگیرترین کی فتح سے یہ ثابت ہوتا ہے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تحفظات کے باوجود قبول کیا، آئندہ ملک میں شفاف الیکشن کرانے کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں دھاندلی کے خاتمے تک ہماری تحریک جاری رہے گی، انصاف ہاوٴس کے باہر کارکنوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب
اتوار 27 دسمبر 2015 10:19
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چند کارکنان احتجاجی مظاہرے سے مجھے ڈرا کر من پسند فیصلے نہیں کراسکتے۔ تحریک انصاف میں آئندہ 2 سے 3 ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں گے،کارکن جسے چاہیں منتخب کرلیں میں کسی کو عہدہ نہیں دوں گا۔ لودھراں میں جانگیرترین کی فتح سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ 2013ء میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تحفظات کے باوجود قبول کیا۔ آئندہ ملک میں شفاف الیکشن کرانے کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔ دھاندلی کے خاتمے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ہفتے کو انصاف ہاوٴس کے باہر تحریک انصاف کے احتجاج کرنے والے کارکنوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ماضی میں ہونے والے تنظیمی الیکشن میں شکایات سامنے آئی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
پارٹی میں شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد مل کر مخصوص ایجنڈے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کرنے والے سمجھ لیں کہ ان کا کپتان ڈرنے والا نہیں، کپتان میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے خلاف جن لوگوں نے کام کیا ہے ان کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اشرف قریشی کو پہلے کراچی کا صدر بنایا تھا، وہ اس وقت بھی خوش نہیں تھا اور نہ پہلے کبھی خوش رہا ہے۔ چند لوگوں کے احتجاج پر علی زیدی کو پارٹی سے نہیں نکالوں گا وہ پارٹی میں رہیں گے۔ اس موقع پر ایک کارکن نے نعرہ لگایا علی زیدی کو پارٹی سے باہر نکالیں۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ علی زیدی تو نہیں جائے گا آپ جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج ثابت کرتا ہے کہ ہماری جماعت میں جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں آتی بلکہ محنت کرنے سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف ہم نے دھرنا دیا آج 126 دن کے دھرنے کی بدولت یہ ثابت ہوا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے جس کا واضح ثبوت لودھراں کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کامیابی کی منزل کی طرف گامزن ہے، آئندہ انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جلد تنظیمی انتخابات ہوں گے، کارکن میرٹ پرقیادت کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جلد ممبرسازی مہم شروع کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بادشاہت نہیں بلکہ جمہوریت نافذ ہے ہم تمام فیصلے میرٹ پر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں بھی اصل جمہوریت آئے اور بادشاہت کا خاتمہ ہو اور اس کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، بادشاہت کے نظام کے پہلے مرحلے کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ شاہانہ پروٹوکول ختم کیا جائے اسی لیے ہم نے خیبرپختونخوا میں وی وی آئی پی پروٹوکول کے موقع پر ٹریفک کو بند کرنے پر پابندی لگائی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کے لیے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی مسائل کو بھر پور طریقے سے اجا گر کرے گی، ہم شہریوں کے حقوق کے لئے جد جہد کرتے رہیں گےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 27 دسمبر 2015 کی مزید خبریں
-
محمدحفیظ ،اظہرعلی کی محمدعامرسے صلح ہوگئی،سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ عامر نے دونوں سینئر کھلاڑیوں سے اپنی ماضی کی غلطی کی معافی مانگی،شہر یار خان سے ملاقات کے بعد اظہر علی اور محمد حفیظ نے غیر مشروط ... مزید
-
نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر کے درمیا ن 2016میں ٹینس کورٹ میں اہم مقابلہ 100ملین ڈالر کمانے کا مقابلہ ہوگا ،جوکووچ نے اب تک ٹینس سے 94 ملین ڈالر کمائے ہیں جبکہ فیڈرر اب تک 97.3 ملین ڈالر کما کر ان سے آگے ہیں،یہ ... مزید
-
بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ، ششانک نے صدارت کی ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد روٴف کو کرپشن الزامات پر نوٹس جاری کردیا
-
لودھراں میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں، آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہے،پرویز خٹک، عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے، قوم فرسودہ سیاست سے تنگ آچکی ہے ، صوبائی حکومت نے اپنے ... مزید
-
ایم کیو ایم سمجھدار جماعت ہے جس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے اسی کی طرف جاتی ہے،منظور وسان ،یکم جنوری کو بڑا خواب د یکھوں گا تاہم 2016 ء میں آصف زرداری وطن واپس آئیں گے ،میڈیاسے گفتگو
-
ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنیوالے شہریوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری، یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کا امکان
-
اپنے دور میں بے رحمانہ احتساب کیا‘ آج بھی سپریم کورٹ کے ڈر سے احتساب کیا جا رہا ہے‘ افتخار چوہدری ،سیاسی پارٹی دوستوں کی مشاورت کے بعد بنائی، بہت سے وکلاء اور سیاستدان ساتھ ہیں،ریٹائرمنٹ کے فوراً ... مزید
-
نیب کی سندھ میں زمینوں کی الائمنٹ بارے چونکا دینے والی رپورٹ جاری ،سیاسی ،سرکاری اور کاروباری حلقوں میں تہلکہ مچ گیا
-
آ ڈ یٹر جنرل کی جا نب سے سندھ میں گزشتہ ما لی سال 123ارب کی ما لی بے قا عد گیوں کی نیب نے تحقیقا ت کا آ غاز کر د یا ،آڈٹ رپورٹ طلب
-
ہنگو،سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد ی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،کارروائی میں5 شدت پسند ہلاک،متعدد اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے
-
زلزلے سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کی چھت منہدم ، اہلکار شہید
-
لاہور ، چلڈرن ہسپتال میں خناک سے دو مزید بچے دم توڑ گئے ،پنجاب میں خناق سے مرنے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
-
سیالکوٹ، خواجہ آصف کی گاڑی میرج حال سے نکلتے ہی روڈ پر ٹریفک میں پھنس گئی، ٹریفک پولیس اور پروٹوکول ملازمین غائب
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت44ہزار550روپے سے بڑھ کر44ہزار600روپے ہو گئی
-
پرانے کپڑوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ
-
ترکی کے طیارے کی روس میں ہنگامی لینڈنگ، 150 مسافر سوار تھے
-
جیش الاسلام نے عصام بویضانی کو نیا سربراہ مقرر کر دیا
-
”روس کے کہنے پر میں بشار الاسد کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا“ رجب طبیب ایردوان،ترک صدر نے عراق میں فوج بھیجنے کے تنازع کی اصل وجہ بتا دی
-
دنیا کا سب سے موٹا شخص 38 سال کی عمر میں انتقال کرگیا
-
ایرانی انقلاب کے دوران یرغمال 53 امریکیوں کو ہرجانہ کے طور پر 44 لاکھ ڈا لرملیں گے
-
دنیا میں قیام امن کی کوشش کریں،پوپ فرانسیس،مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت اور اسراف کی شکار دنیا میں زیادہ سادگی اختیار کریں،کرسمس تقریب سے روایتی خطاب
-
امریکا نے 1959 میں روس کے ساتھ ایٹمی جنگ کا منصوبہ بنایاتھا،منصوبے کا مقصدماسکو اور بیجنگ سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنانا تھا ۔ رپورٹ
-
کورسیکا میں مسلمانوں کی عبادت گاہ پر حملہ، حکومت کا دونوں واقعات کی مذمت اور اس کے مرتکبین کو سزا دینے کا وعدہ،’نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت‘ کے لیے فرانس میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ برطانوی وزیر ... مزید
-
نائیجیریا میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک
-
امریکا:شمال مشرقی ومغربی ریاستوں میں طوفان ،ہلاکتیں 14 ہوگئیں،ماہرین موسمیات نے طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے
-
نابالغ لڑکی کو دھمکانے کا الزام، بھارتی گلوکار ریموفرنانڈیز کیخلاف مقدمہ
-
نواز، مودی ملاقات: پاک بھارت امن عمل جاری رکھنے اوردوطرفہ تعلقات میں بہتری پر اتفاق، امن عمل کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی ہے ،اس لیے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ... مزید
-
وفاقی وزرات داخلہ نے سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں، ترجمان
-
لاہور،ہوٹل میں مبینہ طور پر 15سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، ہسپتال میں تصدیق ہوگئی ، پولیس نے دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا
-
ر ینجرز اختیارات کا معا ملہ ،حکو مت سندھ کا و فا ق حکو مت سے ٹکرلینے کی بجا ئے وز یر اعظم سے شکا یا ت او ر انہیں ثا لث بنا نے کا فیصلہ،پیر کے روز وز یر اعظم کی کرا چی میں آ مد متو قع ،حکومت سندھ نے وز یر ... مزید
-
تحریک انصاف میں آئندہ 2 سے 3 ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں گے،عمران خان،کارکن جسے چاہیں منتخب کرلیں میں کسی کو عہدہ نہیں دوں گا،چند کارکنان احتجاجی مظاہرے سے مجھے ڈرا کر من پسند فیصلے نہیں ... مزید
-
گزشتہ حکومت کے قرضے ہم نے ادا کئے ، شکایت نہیں کی ، اسحاق ڈار ، 2600 ملین ڈالرکی بجائے 1300 ملین ڈالر ادھار لیکرملک چلارہے ہیں، بجلی بحران حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،سب جانتے ہیں عالمی سرمایہ کاروں نے ... مزید
-
مسئلہ کشمیر مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں حل ہوگا،پرویز رشید ، بھارتی وزیراعظم کا دورہ لاہور خوش آئند ہے، چاہتے ہیں اقوام متحد ہ کی قرارداد وں کے تحت دونوں ممالک کشمیر کے ایشو پر مذاکرات کرکے کشمیری ... مزید
-
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا صفایا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
-
پاکستان اور بھارت کے مسئلہ پر بہت جلد دوبارہ بات چیت شروع ہو جائے گی‘ایاز صادق ، بھارت کو معلوم ہو گیا پاکستان ایک حقیقت ہے جسے کسی بھی صورت جھٹلایا نہیں جا سکتا، بھارت کے پاکستان کے ساتھ اچھے روابط ... مزید
-
حکومت خیبر پختونخوا کے وی وی آئی پی اور وی آئی پی کے دوروں کے دوران غیر معمولی پروٹوکول، غیر ضروری سیکورٹی روٹنگ کے خاتمے کے احکامات جاری
-
پاک بھارت رابطے، کرا چی میں بھا ر تی اور ممبئی میں پا کستا نی قو نصلیٹ کھلنے کے امکا نا ت روشن
-
پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ اور بحرینی بحریہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ بحری مشق شاہین الجزیرہ کا اختتام
-
بسمہ کی موت کے واقعہ کی خود تحقیقات کروں گا،بلاول
-
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی ا علیٰ عسکری حکام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھی شرکت
-
اے ایس ایف کمانڈو نے مودی کے سر پرائز دورے کی ساری حقیقت بیان کر دی،صبح ساڑھے 6 بجے سے ہی لاہورائیر پورٹ کی سکیورٹی پروی آئی پی موومنٹ پر تعینات کر دیا گیا،کمانڈر
-
مودی پہلے وزیر اعظم ہیں جو پاکستانی ہیلی کاپٹر میں سوارہو کر نواز شریف کی رہائش گاہ تک سفر کیا
-
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے متاثر نکلے ،شہباز شریف سے ملاقات کی خواہش تھی نواز شریف نے پوری کر دی ، بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران شہباز شریف کی تعریف
-
کار ساز کمپنی کی مراعات کی صورت میں نیا پلانٹ لگانے کی پیشکش، مراعات چین یا نئی کمپنیوں کو کار سازی کے پلانٹس پر دی جا رہی ہے وہ انہیں بھی دی جائیں تو وہ نیا کار پلانٹ لگائے گی، منیر بانا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.