دنیا کا سب سے موٹا شخص 38 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

اتوار 27 دسمبر 2015 09:59

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)دنیا کا سب سے موٹا شخص اس دنیا سے رخصت ہو گیا،آندرے مورینو کا وزن 980 پا ؤنڈ تھا۔میکسیکو کا شہری آندرے مورینو کرسمس کے دن دل کا دورہ پڑنے سے 38 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق آندرے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دنیا کے سب سے موٹے شخص نے اکتوبر میں وزن کم کرنے کیلئے سرجری بھی کرائی تھی۔آندرے مورینو نے ٓٓاپریشن کرانے کیلیے 100کلو وزن کم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :