ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت44ہزار550روپے سے بڑھ کر44ہزار600روپے ہو گئی

اتوار 27 دسمبر 2015 09:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت گھٹ گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔ ہفتے کے روز 4ڈالر کی کمی سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1076ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت44ہزار550روپے سے بڑھ کر44ہزار600روپے ہو گئی اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت38ہزار228روپے پر جا پہنچی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پر مستحکم رہی