ہنگو،سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد ی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،کارروائی میں5 شدت پسند ہلاک،متعدد اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے

اتوار 27 دسمبر 2015 09:41

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء) کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں5 شدت پسند ہلاک جبکہ شدت پسند اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے بارڈر کے راستے آئے ہوئے شدت پسندوں نے حملہ کردیا سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا دیگر شدت پسند اپنے زخمی ساتھیوں اور اسلحے کو چھوڑ کر واپس افغانستان فرار ہوگئے سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی لاشوں زخمیوں اور ان کے اسلحے کو قبضے میں لے لیا

متعلقہ عنوان :