نابالغ لڑکی کو دھمکانے کا الزام، بھارتی گلوکار ریموفرنانڈیز کیخلاف مقدمہ

اتوار 27 دسمبر 2015 10:04

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء)بھارتی میڈٰا رپورٹس کے مطابق ریمو فرنانڈیز پر الزام ہے کہ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج نابالغ لڑکی ہیلن ڈسوزا کے وارڈ میں جا کر اسے دھمکی دی۔ ہیلن کو پاپ گلوکار کے بیٹے کی کار نے ٹکر مار دی تھی اور اس کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہیلن کو دھمکی دینے کے معاملے میں ریمو فرنانڈیز کے خلاف گوا چلڈرنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فرناڈیز جب وارڈ میں گھسے تو لڑکی اور ان کے بیچ بحث ہوئی جس کے دوران گلوکار نے نابالغ لڑکی کو دھمکی دی۔واضح رہے کہ یکم دسمبر کو گلوکار ریمو فرنانڈیز اپنے بیٹے کے ساتھ پنجی جا رہے تھے کہ ان کی کار نے ماپوسا پنجی روڈ پر ہیلن کو ٹکر مار دی تھی۔ ماپوسا پولیس نے ان کے بیٹے کے خلاف تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :