لاہور ، چلڈرن ہسپتال میں خناک سے دو مزید بچے دم توڑ گئے ،پنجاب میں خناق سے مرنے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی

اتوار 27 دسمبر 2015 09:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں خناک سے دو مزید بچے دم توڑ گئے ۔ پنجاب میں خناق سے مرنے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج خناق کے دو مریض بچے دم توڑ گئے ہیں سات سالہ مومنہ کاتعلق لاہور، بارہ سالہ حماد کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا ان دونوں بچوں کی موت کے بعد پنجاب میں خناق سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چونتیس ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :