معاشی جرائم کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دینے کی تجویز

چندہ اکٹھا کرنے اور سکیورٹیز میں ہیرا پھیر ی پر کریک ڈائون کیا جائیگا چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے اپنی تجاویز پیش کردیں

اتوار 5 فروری 2017 15:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2017ء)چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) نے معاشی جرائم کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دینے کی تجویز پیش کی ہے کیونکہ اس قسم کے جرائم لوگوں کی اکثریت کے مفاد ات کو متاثر کرتے ہیں ، ان میں ایسے افراد شامل ہیں جو چندہ اکٹھا کرنے کے فراڈ اور لوگوں کے کھاتوں سے رقم نکالنے کے جرائم میں ملوث ہونگے ۔

(جاری ہے)

ایس پی پی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مالیاتی خطرات کے تحفظ کو زیادہ ترجیح دی جائے ، منی لانڈرنگ اور خفیہ بینکنگ کے مرتکب افراد کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے اور انٹر نیٹ فنانشل رسک مینجمنٹ کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں ۔ ایس پی پی نے سکیورٹیز کی تجارت میں گڑ بڑ اور ہیرا پھیری کرنے والوں کیخلاف بھی ٹھوس اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ فیوچر مارکیٹ اور پراپرٹی مارکیٹ کی نگرانی سخت کی جائے، چین میں گذشتہ برسوں کے دوران مالیتی جرائم میں بڑی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے ، اس میں غیر قانونی طورپر چندہ جمع کرنے کے مقدمات بھی شامل ہیں ۔