باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز مسافر سکردو پہنچنے والے مسافر وں کا سامان اسلام آباد چھوڑ آئی

جمعرات 2 مارچ 2017 23:38

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے نے نیا کھیل شروع کر دیا ،سامان اسلام آباد میں جبکہ مسافر سکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق PIAحکام سکردو کے فضائی مسافروں کو تنگ کرنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ تراش لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی مین صاف موسم کے باوجود فلائٹس منسوخ کر کے مسافروں کو اذیت سے دوچار کر تے تھے تو اب انہوں نے مسافروں کو تنگ کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے جس کے تحت اب فضائی مسافر اسلام آباد سے سکردو پہنچ جاتے ہین جبکہ ان کا سامان اسلام آباد میں ہی روک دیا جاتا ہے ۔

گزشتہ دنوں مقدس مقامات کی زیارات کرنے والے زائر گھر پہنچ گئے لیکن ان کا ذاتی سامان اور تبرکات پیچھے رہ گئے جس کی وجہ سے مبارک بادی کیلئے آنے والے مہمانوں کے سامنے زائرخبل ہو رہے ہیں۔