پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے‘ رانا ثنااللہ

دہشتگردوں کے عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے پوری قوم متحدہے، فائنل والے روز لاہور میں زندگی معمول کے مطابق ہو گی کوئی سڑک بلاک نہیں کی جائیگی ‘میٹرو بھی رات 1بجے تک چلے گی ‘ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ،صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 مارچ 2017 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے کیونکہ دہشتگردوں کے عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے پوری قوم متحدہے، فائنل والے روز لاہور میں زندگی معمول کے مطابق ہو گی کوئی سڑک بلاک نہیں کی جائیگی ‘میٹرو بھی رات 1بجے تک چلے گی ‘ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔

جمعرات کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے فیصلے کو پوری قوم نے سراہا،فائنل والے روز میٹرو بس رات 1بجے تک چلے گی ‘ایسے ایونٹ ہرمعاشرے کا حصہ اورقومی ضرورت ہوتے ہیں تاہم منفی سیاست کرنیوالے عناصرپی ایس ایل فائنل لاہورمیں کرانے کیخلاف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی پرامن کامیابی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ یہ ایونٹ پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے کا باعث بنے گاتاہم پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پرکوئی کرفیوکی صورتحال نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حسد اور عناد کی وجہ سے منفی پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے،تمام افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کی تردید کرتا ہوں ،ایونٹ کے اخراجات پی سی بی نے کرنے ہیںاورکسی ایریا اور سڑک کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔جوکوئی پیدل جاناچاہے توجاسکتاہے لیکن فری سروس فراہم کریں گے اورشہر بھر میں تمام روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔