بھارتی ریاست گجرات کے وزیرداخلہ کو نوجوان نے جوتا دے مارا،پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 2 مارچ 2017 21:11

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو نوجوان نے اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا تاہم وہ ہ محفوظ رہے، واقعے کے فورا بعد ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے، واقعے کے فورا بعد ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے وزیر داخلہ سے ریاست میں شراب فروخت کرنے والی مافیا کا مسئلہ اٹھایا تھا لیکن پرادیپ سنگھ نے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عالمی رہنمائو ں کوتقریبات میں جوتے کھانے پڑے ہیں جس میں امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :