سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں سیکورٹی واپس لینے کی خبر بے بنیاد او رمن گھڑت ہے،:ترجمان حکومت پنجاب

جمعرات 2 مارچ 2017 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں سیکورٹی واپس لینے کی خبر بے بنیاد او رمن گھڑت ہے - سابق صدر سے پنجاب میں سیکورٹی واپس نہیں لی گئی بلکہ انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق سیکورٹی حاصل ہی- ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے فرحت اللہ بابر کا بیان لا علمی پر مبنی ہے انہیںایسابیان دینے سے قبل حقائق کو مد نظر رکھنا چاہیے -