ٹرمپ مہم کے دوران اٹارنی جنرل نے کے دومرتبہ روسی سفیر سے ملاقات کا انکشاف

روسی سفیر سے ملاقاتوں پرسینئر ڈیموکریٹک رہنماء نے امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز سے استعفے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 2 مارچ 2017 20:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)سینیئر ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی نے جیف سیشنز پر ’حلف اٹھانے کے بعد جھوٹ بولنے‘ کا الزام لگاتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران دو بار روسی سفیر سے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

اس وقت سینیٹر کے عہدے پر فائز جیف سیشنز نے جنوری میں اپنی تصدیقی سماعت کے وقت یہ تعلقات ظاہر نہیں کیے تھے۔تاہم انھوں نے اس پر بات پر زور دیا کہ ان کی مہم کے حوالے سے مسائل پر کسی روسی اہلکار سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینیئر ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی نے جیف سیشنز پر ’حلف اٹھانے کے بعد جھوٹ بولنے‘ کا الزام لگاتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :