ملائیشیا،کم جونگ نام قتل میں گرفتار شمالی کورین شہری رہا

ری جانگ چول ایک آزاد شخص ہیںکیونکہ ’ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے شواہد موجود نہیں تھے،اٹارنی جنرل

جمعرات 2 مارچ 2017 20:40

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)ملائشیا میں حکام نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبہہ میں گرفتار کیے جانے والے شمالی کورین شہری کو رہا کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل محمد اپندی علی کا کہنا تھا کہ ری جانگ چول ایک آزاد شخص ہیںکیونکہ ’ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے شواہد موجود نہیں تھے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی 13 فروری کو ہلاک ہوئے تھے۔ کم جونگ نام کے چہرے پر ایک اعصاب شکن کیمیکل لگایا گیا تھا جس سے ان کی موت ہو گئی تھی۔اس سے قبل گذشتہ روز بھی ملائشیا میں حکام کا کہنا تھا کہ کم جونگ نام کی ہلاکت م?ں ملوث دو خواتین پر ان کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں خواتین کو ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پولیس کے خصوصی دستوں کی حفاظت میں عدالت میں لایا گیا۔

ملائشیا کے اٹارنی جنرل محمد اپندی علی کے مطابق اگر یہ دونوں قصوروار پائی گئیں تو انھیں موت کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔عدالت میں جب انھیں الزام پڑھ کر سنائے گئے تو ڈوان تھی ہیونگ نے کہا کہ ’میں الزامات سمجھتی ہوں لیکن میں قصوروار نہیں ہوں۔ملائشیا کو کئی شمالی کورین افراد جن میں ایک سفارتخانے کے اہلکار بھی شامل ہیں کی تلاش ہے جن پر کم جونگ نام کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا شبہہ ہے۔

متعلقہ عنوان :