ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیتی حسیب وقاص ، چوہدری شوگر ملز کو سر بمہر کرنے کا عبوری حکم جاری کردیا

سیشن جج مظفر گڑھ ، رحیم یار خان کو عدالتی احکامات پر عمل کرانے کی ہدایت کر دی،28مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی

جمعرات 2 مارچ 2017 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شریف خاندان کی ملکیتی حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کو سر بمہر کرنے کا عبوری حکم جاری کرتے ہوئے سیشن جج مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو عدالتی احکامات پر عمل کرانے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شوگر ملز کی جنوبی پنجاب میں منتقلی کے معاملے پر سماعت کی ۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں اعتراض اٹھایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود شریف خاندان نے شوگر ملز جنوبی پنجاب میں منتقل کیں اور ان میں کام ہوتا رہا ہے۔اس اقدام سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے فاضل بنچ کے رو برو نشاندہی کی کہ شوگر ملز کیلئے بینک سے قرض بھی حاصل کیا گیا ۔

شوگر ملز کی ایک اضلاع سے دوسرے اضلاع میںمنتقلی کا نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔فاضل بنچ نے شریف خاندان کی ملکیتی حسیب وقاض اور چوہدری شوگر ملز کو سر بمہر کرنے کا عبوری حکم دیتے ہوئے سیشن جج مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔فاضل بنچ نے مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا حکم بھی سنایا ۔

متعلقہ عنوان :