روس سائبرین پائپ لائن کے مشرقی روٹ کے ذریعے چین کو گیس کی فراہمی شروع کر سکتا ہے، الیگزینڈر میڈویڈیف

جمعرات 2 مارچ 2017 21:58

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)روس اگلے سال سائبرین پائپ لائن کے مشرقی روٹ کے ذریعے چین کو گیس کی فراہمی شروع کر سکتا ہے ۔جمعرات کو روسی کمپنی گیز پرومز کے ڈپٹی چیئرمین الیگزینڈر میڈویڈیف نے ٹی اے ایس ایس سے بات چیت کے دوران کہا کہ روس اور چین کے درمیان 2018میں گیس کی فراہمی کی تاریخ طے پائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پائپ لائن سسٹم گیس سپلائی کے لئے تیار ہے تو ہم گیس کی فراہمی کے معاملات طے پاجانے کے فوری بعد فراہمی شروع کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گیز پرومز پر اعتماد ہے کہ چین مغربی روٹ سے گیس کی سپلائی چاہتا ہے ۔ اس سلسلہ میں بیجنگ سے مذاکرات مسلسل جاری ہیں ۔ چین میں گیس کی ڈیمانڈ میں اضافہ پر کوئی شک نہیں ہے کیونکہ چین میں کوئلہ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ سائبریا پائپ لائن روس اور چین کے درمیان چند بڑے پراجیکٹس میں سے ایک ہے ۔ یاد رہے کہ 2014میں چین کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) اور روسی کمپنی گیز پرومز کے درمیان 30سال کے بعد سالانہ 38بلین کیوبک میٹرز گیس فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی کل مالیت400بلین ڈالر بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :