قلعہ عبداللہ میں برف باری سے متاثرہ بجلی کے کھمبوں کی فروخت کا انکشاف‘ذمہ داروں کا اظہار لا علمی

جمعرات 2 مارچ 2017 23:28

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)قلعہ عبداللہ میں برف باری سے متاثرہ بجلی کے کھمبوں کی فروخت کا انکشاف،ذمہ داروں کا لاعلمی کا اظہار،کئی علاقوں کے لوگ اب بھی بجلی سے محروم ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید برفباری میں قلعہ عبداللہ اور گلستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کم سے کم 500کھمبے متاثر ہوئے تھے جن میں 132Kvکے دوکھمبے بھی شامل تھے ،سروے کے بعد حکام نے متاثرہ کھمبوں کی جگہ نئے کھمبے فراہم کئے اورلوگوں کو پرانے کھمبوں کے بدلے لگانے کیلئے نئے کھمبے فراہم کرنے کی شرط لگائی ،جس پر مختلف علاقوں کے لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت فوری طور پر اس پر عمل درآمد شروع کردیا اور نئے کھمبوں کے بدلے واپڈا کو پرانے کھمبے دیئے اور متاثرہ فیڈر بحال کردیئے ، اس دوران چند ایک شکایات بھی ہوئے کہ حکام سیاسی بنیادوں پر فیڈر کی بحالی کے کام میں مصروف ہے تاہم گزشتہ روز یہ اہم انکشاف ہواکہ حکام نے ملی بھگت سے متاثرہ فیڈروں کی بحالی کے نام پر آنے والے کھمبوں کو فروخت کردیا ہے اور متاثرین اب تک بجلی کی سہولت سے محروم ہے ،اس سلسلے میں جب واپڈا کے ایک ذمہ دار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ،جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور سیاسی وقبائلی رہنماء حاجی خدائیداد اچکزئی نے کہا کہ ان کے گائوں کی بجلی اب تک حکام کی نااہلی سے بحال نہیں ہوسکی ہے مین فیڈر کے کھمبے اب تک گرے ہوئے ہیں مگر واپڈاحکام کو آگا ہ کرنے کے باوجود بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے انہوں نے حکام سے اس کا سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :