وفاقی حکومت نے وزارت کیڈ کی تمام بیوروکریسی کو تبدیل کردیا

چوہدری مبارک علی سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری خضر سلیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جوائنٹ سیکرٹری عائشہ فاروق کی خدمات ایف بی آر کو واپس ،جے ایس میر اعجاز تالپور کی خدمات ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے سپرد

جمعرات 2 مارچ 2017 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)وفاقی حکومت نے وزارت کیڈ کی تمام بیوروکریسی کو تبدیل کردیا ،چوہدری مبارک علی سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری خضر سلیم کو معطل کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عائشہ فاروق کی خدمات ایف بی آر کو واپس کر دی گئی ہیں ،جوائنٹ سیکرٹری میر اعجاز حسین تالپور کی خدمات ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے سپرد کر دی گئی ہیں ، نزیر احمد ملک کو مذہبی امور سے تبدیل کر کے جوائنٹ سیکرٹری وزارت کیڈ لگایا گیا ہے ، عالمگیر خان کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے تبدیل کر کے جوائنٹ سیکرٹری کیڈ لگایا گیا ہے ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے جوائنٹ سیکرٹری محمد شاہد حسین اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری کیڈ احسان الحق کو ٹیکسٹائل انڈسٹریز میں تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈپٹی سیکرٹری راجہ زاہد کو کیڈ سے تبدیل کر کے ان کی خدمات اختر حمید نیشنل رورل پروگرام کو دے دی گئی ہیں ، ڈپٹی سیکرٹری کیڈ عبد الوحید فہیم کی خدمات ریونیو ڈویژن کو دے دی گئی ہیں ، پارلیمانی امور کے ڈپٹی سیکرٹری آغا نجیب کو تبدیل کر کے وزارت کیڈ میںتعینات کردیا گیا ہے ۔

ریو نیو ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری ظفر اقبال کی خدمات بھی کیڈ کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ ڈپٹی سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹریز رمضان علی کو بھی وزارت کیڈ میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری ضیاء الحق کی خدمات بھی وزارت کیڈ کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ تقرری کے منتظر نواب گل کو ڈپٹی سیکرٹری کیڈ لگا دیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کیڈ صائمہ شمس کی خدمات فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ وزارت کیڈ کے 10سیکشن افسروں کو بھی تبدیل کر کے ان کی جگہ نئے سیکشن افسر لگا دیے گئے ہیں ۔ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن نے مذکورہ تقرر وتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں ۔ (آچ)