کابل دھماکے ممکنہ طور پر کیمیائی حملے ہوسکتے ہیں،بھارتی وزیر دفاع

، اگرچہ ہمیں ایٹمی یا کیمیائی حملوں کا سامنا نہیں ہے لیکن ہمیں اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار رہنا پڑے گا، بھارتی فوج کسی بھی سانحہ کیلئے تیار اور پوری طرح الرٹ ہے،بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر

جمعرات 2 مارچ 2017 20:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2خودکش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کیمیائی حملے ہوسکتے ہیں، اگرچہ ہمیں ایٹمی یا کیمیائی حملوں کا سامنا نہیں ہے لیکن ہمیں اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار رہنا پڑے گا، بھارتی فوج کسی بھی سانحہ کیلئے تیار اور پوری طرح الرٹ ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پریکر کا کہنا تھاکہ کابل میں ہونے والے گزشتہ روز کے خودکش دھماکے ممکنہ طور پر کیمیائی حملے ہوسکتے ہیں ہماری فوج کو کسی بھی طرح کی مشکلات سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح تیار ہونا چاہئے۔افغانستان کے جنوبی اور شمالی حصوں سے جس طرح کی اطلاعات آرہی ہیں اور میں نے بھی کچھ کیمیائی ہتھیاروں سے دوچار مقامی آبادی کی تصاویر کو دیکھا ہے۔منوہر پریکر نے کہاکہ اگرچہ ہمیں ایٹمی یا کیمیائی حملوں کا سامنا نہیں ہے لیکن ہمیں اس طرح کے مسائل سے نمٹنیکیلئے ہر دم تیار رہنا پڑے گا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ بھارتی فوج کسی بھی سانحہ کیلئے تیار اور پوری طرح الرٹ ہے ۔