چین نی20 سے زائد ممالک میں 56 تجارتی تعاون کے زونز قائم کر دیئے

بیلٹ اینڈ روڈ کا تصور چینی ثمرات دنیا تک پہنچیں گے، چین کی کل جی ڈی پی700 کھرب یوآن سے زائد ہے،دنیا کی معاشی ترقی میں چینی تناسب 33.2فی صد پہنچ گیا ہے ،چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ترجمان وانگ گو چھینگ

جمعہ 3 مارچ 2017 17:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ترجمان وانگ گو چھینگ نے کہا ہے کہ چین کا کل جی ڈی پی سات سو کھرب یوآن سے زائد ہے،نیا کی معیشت کی ترقی میں چینی معیشت کی ترقی کا تناسب تینتیس اعشاریہ دو فی صد پہنچ گیا ،بیلٹ اینڈ روڈ کا تصور چین سے ہے لیکن اس کے ثمرات دنیا تک پہنچیں گے،بیس سے زائد ممالک میں چھپن تجارتی تعاون کے زونز قائم کئے گئے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ترجمان وانگ گو چھینگ نے پریس بریفنگ کے دوران چین کی معیشت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چین کا کل جی ڈی پی سات سو کھرب چینی یوآن سے زائد ہے ۔ چینی معیشت کی ترقی کی کوالٹی کو بھی بلند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میں دنیا کی معیشت کی ترقی میں چینی معیشت کی ترقی کا تناسب تینتیس اعشاریہ دو فی صد پہنچا ہے ۔

چین نہ صرف عالمی معیشت کے لیے بڑی مارکیٹ ہے بلکہ چین نے بھی تعاون کا نادر موقع فراہم کیا ہے ۔ نئے سال میں چین بدستور عالمی معیشت کی ترقی کا طاقتور انجن ہو جائے گا۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے وانگ گو چھینگ نے کہا کہ اگرچہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کا تصور چین سے ہے لیکن اس کے ثمرات دنیا تک پہنچیں گے ۔ اب ایک سو سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں نے اس میں شرکت کی ہے ۔

چالیس سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں نے چین کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیا ہے ۔ اور بیس سے زائد ممالک میں چھپن تجارتی تعاون کے زونز قائم کئے گئے ہیں ۔ اسوقت تک سرمایہ کاری کی کل رقم اٹھارہ ارب امریکی ڈالرز سے زائد ہے ۔اس کے علاوہ وانگ گو چھین نے بھی ہانگ گانگ خود انتظامی علاقے کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ہانگ کانگ کی واپسی کا بیسواں برس ہے ۔

ان بیس سالوں میں ایک چین دو نظام کی پالیسی سے ہانگ کانگ میں بہت سی پیش رفت حاصل ہوئی ہیں ۔ چینی مرکزی حکومت ثابت قدمی سے ایک چین دو نظام پر کاربند رہے گی ۔چین کے جنوبی بحیرہ کے مسلے کے حوالے سے وانگ گو چھینگ نے کہا کہ چین کے جنوبی بحیرہ کے جزائر چین کی سرزمین ہے ۔چین نے اپنی سرزمین پر کچھ تنصیبات کی تعمیر کی ہے اور کچھ لازمی دفاعی تنصیبات کاتعین کیا ہے ۔یہ معمول کی بات ہے۔ چین ثابت قدمی سیمختلف ممالک کے جہازوں کی بین الاقومی قوانین کے مطابق چین کے جنوبی بحیرے پر آزاد چلنے کی حفاظت کرتا رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :