ڈبلیو ایچ او نے وزراء صحت کی بین الاقوامی کانفرنس اکتوبر میں پاکستان میں بلانے کا فیصلہ کرلیا

جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے وزراء صحت اور اعلی سطحی وفد شرکت کریں گے

جمعہ 3 مارچ 2017 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)ڈبلیو ایچ او نے وزراء صحت کی بین الاقوامی کانفرنس رواں برس اکتوبر میں پاکستان میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جسمیں جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے وزراء صحت اور اعلی سطحی وفد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کانفرنس اہمیت کے اعتبار سے پاکستان میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی صحت کی عالمی کانفرنس ہو گی جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

کانفرنس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں پہلا اجلاس گذشتہ روز وزارت صحت میں منعقد ہوا جس میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ، پولیس اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس رواں سال اکتوبر میں منعقد ہو گا جس میں دو سو سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ ۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :